کلبرگی ، 29/فروری ( ایس ا و نیوز) ریاست کرناٹک میں بس کرایوں میں اضافہ کے خلاف سوشسلٹ یو نٹی سینٹر انڈیا (کمیونسٹ ) کے ارکان نے جمعرات کے دن سنٹرل بس اسٹینڈ کلبرگی کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مسٹر ایس شرما ضلع سکریٹری ایس یو سی آئی نے بس کرایوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوامی زندگی کو مصیبتوں میں ڈال دیا ہے۔ اب اس پر بسوں کے کرایہ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
ایسے دنوں میں جب کہ ملک کی معیشت گرچکی ہے۔، لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہر کوئی معاشی تنگی کا شکار ہوگیا ہے، سرکاری بسوں کے کرایہ میں اضافہ ناقابل برادشت ہوگیا ہے لہٰذا اس فیصلہ کو فوری واپس لیا جانا چاہئے۔